پاکستان

پی ایس 117انتخابات: ایم ڈبلیوایم سے رابطہ کی خبر کا مجھے علم نہیں ،علامہ شبیر میثمی

شیعیت نیوز: کراچی میں پی ایس ۱۱۷ پر ہونے والی ضمنی انتخابات میں گذشتہ روز شیعیت نیوز کے ذرائع نے کہا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرئٹری سیاسیات علی حسین نقوی سے علامہ شبیر میثمی کے توسطہ سے اسلامی تحریک کہ ذمہ داروں نے رابطہ کیا اور مجلس وحد ت مسلمین کے امیدوا ر کو اسلامی تحریک کے حق میں دستبردار کرنے کے لئے کہا گیا، جبکہ اس موقع پر علی حسین نے کہاکہ اگر علامہ شبیر میثمی از خود انتخابات لڑیں تو ایم ڈبلیو ایم اپنے امیدواروں کو دستبردار بھی کریگی اور الیکشن میں انکا ساتھ بھی دیگی، تاہم آج سوشل میڈیا پر علامہ شبیر میثمی نے اس خبر سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس 117انتخابات: ایم ڈبلیوایم نے اسلامی تحریک کو ناقابل یقین پیشکش کردی

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسلامی تحریک کے مرکزی پولیٹکل سیل کے انچارج نے کہا کہ میرے علم میں اس خبر سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں، تاہم انہوں نے مکمل طور پر بھی اس خبر کی تریدد نہیں کی ہے۔

13077100_840222862776476_4539524612119349593_n.jpg

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close