اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

صرف 5 منٹ سے کم وقت میں بھارت اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سابق ایئر چیف

یہ بات انہوں نے میثاق ریسرچ سنٹر (تھینک ٹینک) کے زیراہتمام علاقائی سیکیورٹی اور مسئلہ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہی

شیعت نیوز: پاکستان کےسابق ایئر چیف سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ناقابلِ تسخیر ہیں جس کا عملی مظاہرہ دنیا نے 27 فروری کو دیکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 5 منٹ سے کم وقت میں بھارت اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے میثاق ریسرچ سنٹر (تھینک ٹینک) کے زیراہتمام علاقائی سیکیورٹی اور مسئلہ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چلینج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ہارون اسلم نے کہا کہ پاکستان کی بری فوج دنیا کی نمبر ون فوجوں میں شمار ہوتی ہے۔ ہم بھارت کی عددی برتری برابر نہ ہونے کے باوجود برتری رکھتے ہیں۔ اور ہماری فوج کا مورال اور تیاری برتر ہے۔ ہمارے پاس اسلحہ بھی بھارتی فوج بہت زیادہ جدید ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کشمیر مسئلے پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی اور پاکستان اور چین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک پیج پر ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close