پاکستان

فیصل آباد شہر تکفیری مولویوں کے نشانے پر ،ایک ہفتے میں ایک ہی مدرسے کے تین بچے اغوا

شہر کے تین تھانوں کی حدود سے معصوم بچوں کے اغوا کیخلاف مقدمات درج ہیں

شیعت نیوز :فیصل آباد شہر تکفیری مولویوں کے نشانے پر آگیا،ایک ہفتے میں ایک ہی مدرسے کے تین بچے اغوا کر لئے گئے۔شہر کے تین تھانوں کی حدود سے تکفیری مولویوں کے ہاتھوں معصوم بچوں کے اغوا کیخلاف مقدمات درج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فیصل آباد شہر میں مدرسے کے بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں بدترین اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔شہر کے تین تھانوں کی حدود میں واقع تکفیری مدارس کے بچوں کےاغوا کی وارداتوں نے عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی بڑھا دی ہے۔ فیصل آباد کے تھانہ رضا آباد، گلبرگ اور پیپلزکالونی کے تھانوں میں مدرسوں کے بچوں کے اغوا کے کئی مقدمات درج ہیں۔

زرائع کے مطابق گزشتہ ماہ بھی فیصل آباد پولیس نے معصوم بچوں کے اغوا اور ان کے ساتھ زیادتی کے درجنوں واقعات میں ملوث ترکھانی کے علاقے میں واقع تکفیری مدرسے کے مولوی کو گرفتار کرتے ہوئے دوران تفتیش ملنے والی اس سے حاصل ہونے والی معلومات پر فیصل آباد شہر اور سمندری کے گاؤں 222 کے دیگر مدارس پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 3 تکفیری مولویوں کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار مولوی معصوم بچوں کو اغوا کرنے کے بعد دوران زیادتی ان کی وڈیوز اور تصاویر بنا کر متاثرہ بچوں کے والدین سے بھاری رقوم بٹورا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :فیصل آباد اور سمندری میں درجنوں معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالے 4 تکفیری مولوی گرفتار

صوبہ پنجاب باالخصوص قصور اور فیصل آباد سے بچوں کے اغوا کے بعد انکی ساتھ زیادتی اور پھر ان بچوں کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرشور مچا تو پنجاب حکومت اور پولیس نے حرکت کرتے ہوئے چند دنوں کے دوران معصوم و کمسن بچوں کے قاتل کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ٹیگز
Show More
Back to top button
Close