پاکستان کی اہم خبریں

فراست رضوی کی کتاب سلام فلسطین کی کراچی میں تقریب رونمائی

تقریب کا اہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کی جانب سے کیا گیا

شیعت نیوز :فراست رضوی کی کتاب سلام فلسطین کو اردو ادب کا عظیم سرمایہ قرار دیا اور اسے آنے والی نسلوں کے لئے مسئلہ فلسطین کو سمجھنے اور حمایت کرنے کے لئے ایک عظیم وسیلہ قرار دیاگیا ۔

اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ذیلی ادارے فلسطینی ادب کمیٹی کے کنوینر معروف شاعر فراست رضوی کی کتاب “سلام فلسطین” کی تقریب رونمائی کی شاندار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب رونمائی میں کراچی میں ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی، ڈائریکٹر ثقافتی مرکز بہرام کیان،معروف شاعر اور ادیب پروفیسر سحر انصاری، جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے استاد پروفیسر ڈاکٹر شکیل الرحمان فاروقی، پروفیسر شاہد امیری، پروفیسر بیدار جعفری، خاتون شاعرہ نسیم نازش، معروف شاعر جعفر عسکری، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، قاضی زاہد حسین، عمران شہزاد اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد فلسطین کے حصول کے لئے مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، غلام سرور خان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فراست رضوی کی کتاب سلام فلسطین کو اردو ادب کا عظیم سرمایہ قرار دیا اور اسے آنے والی نسلوں کے لئے مسئلہ فلسطین کو سمجھنے اور حمایت کرنے کے لئے ایک عظیم وسیلہ قرار دیا۔ مصنف فراست رضوی نے بتایا کہ فلسطین کی تاریخ و تہذیب کے ساتھ فلسطین پر صہیونی غاصبانہ تسلط اور فلسطینیوں کی انتفاضہ کی تحریک اور فلسطینیوں کا دفاع کرنے والی امریکی نوجوان لڑکی راشیل کوری سمیت لیلی خالد، جارج حبش، شیخ احمد یاسین اور فلسطین کے شہداء کی قربانیوں پر کل 73 نظموں کا مجموعہ سلام فلسطین میں شامل ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close