اہم ترین خبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے قومی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،اسدنقوی

انھوں نے کہا احتجاج سب کا حق ہے لیکن مذہب کارڈ کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ مولانا کے آزادی مارچ میں متشدد گروہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وہ مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن اسد عباس نقوی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمان مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، خدشہ ہے کہ متشدد گروہ پیدا ہو جائے گا، مولانا کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذاتی مفاد واقتدار کی ہوس کے لئے دھرنا دینے والوں کے مخالف ہیں ،ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی

انھوں نے کہا احتجاج سب کا حق ہے لیکن مذہب کارڈ کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے لیکن انھوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اسد عباس نقوی کا کہنا تھا مولانا احتجاجی مارچ کر کے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ملک میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی فروغ پا رہی ہے، لیکن آزادی مارچ سے اس قومی ومذہبی آہنگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close