اہم ترین خبریںپاکستان

یزید کے حامی اور شیعہ مکتب کے مخالف فاروقی ومولوی برقعہ پوش ملعون کےخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست داخل

نامورسماجی رہنما گل زہر ارضوی نے ایف آئی اے اور آئی جی پولیس آفس میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں جمع کروادی ہیں۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی جانب سے شیعہ مکتب فکرکی تکفیر پر مبنی تقریراور لال مسجد کے برقعہ پوش مفرورمولوی عبد العزیز کی جانب سے گزشتہ جمعہ نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ کے قاتل یزید ملعون کی شان میں قصیدے پڑھنے پر نامورسماجی رہنما گل زہر ارضوی نے ایف آئی اے اور آئی جی پولیس آفس میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں جمع کروادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایس پی خالد رستمانی ماتلی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے سرگرم

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن سعودی نواز دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی جانب سے نو محرم الحرام کو ایک عوامی اجتماع میں شیعہ مکتب فکر کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پرمبنی تقریر اور اس دوران کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگائے جانے اور اسلام آباد کی مسجد ضرار لال مسجد کے خطیب ملاعبد العزیز المعروف برقعہ پوش مفرور کی جانب سے گزشتہ جمعہ خطبے میں دلبند مصطفیٰ ؐ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے 72اصحاب وانصار کے قاتل یزید ابن معاویہ لعین کی شان میں قصیدے بیان کرنے اور اس ملعون کو رحمتہ اللہ علیہ قرار دینے کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے اور آئی جی پولیس کے دفاتر میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں جمع کروادی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کا توہین قرآن مجید اور رسول اکرم ؐ کےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک گیر احتجاج

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نامور سماجی رہنما سیدہ گل زہرا رضوی نے دونوں ملعونوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے درخواستیں داخل کرانے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ان دونوں دہشتگردوں کے خلاف اگر پانچ دن کے اندر اندر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو چھٹے دن عدالت میں جائینگے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close