اہم ترین خبریںپاکستان

ہم زیارت عاشورہ پر درج ایف آئی آرکو چیلنج کرنے جارہےہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

ان کا مزید کہنا تھاکہ اس ملک میں مختلف مسالک کے افراد نے حضرت ابو طالب ؑ کو کافر بھی کہایزید کی حمایت میں کتابیں بھی لکھی گئی

شیعیت نیوز: نامور شیعہ عالم دین اور خطیب نشتر پارک علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے علماءوذاکرین امامیہ کنونشن سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہم زیارت عاشورہ پر درج ایف آئی آرکو چیلنج کرنے جارہےہیں، یہ ایف آئی آر قانونی تقاضوں کوپورا ہی نہیں کرتی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین کسی قسم کی فرقہ وارایت کی متحمل نہیں،ہم نے اس وطن میں فرقہ وارایت کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئےقیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے نئے پاکستان میں ایک اور انوکھا اقدام، 3سالہ معصوم عزادار پرمقدمہ درج

انہوں نے کہاکہ ہم نے امت کی وحدت اور انسجام کی خاطر کبھی غیر ذمہ دار افراد کو سپورٹ نہیں کیاہمیشہ ان سے شاکی رہے ہیں۔ اس ملک میں توہین تکفیر اور تبرہ کا اظہار کون سے مسلک کا عالم ہے جس نے نہیں کیا؟تاریخ اسلام میں تبرہ اور تکفیر کا آغاز کس نے کیا سب وشتم کا آغاز کس نے کیا سب جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسین ؑ کے قاتل عمرابن سعدپرلعنت کے جرم میں کس نےکس پر ایف آئی آرکٹوائی ؟؟جان کر حیران رہ جائیں

ان کا مزید کہنا تھاکہ اس ملک میں مختلف مسالک کے افراد نے حضرت ابو طالب ؑ کو کافر بھی کہایزید کی حمایت میں کتابیں بھی لکھی گئی ۔جب کسی نے توہین صحا بہ کے نعرے کیوں نہیں لگائے ؟علامہ شہنشاہ نقوی نے کہاکہ اس موضوع کو ناہی چھیڑا جائے تو بہتر ہے بات نکلی تو بہت دور تلک جائے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close