اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کی تبدیلی سرکارکاعزاداری امام حسینؑ کےخلاف ایک اور شرمناک اقدام

تحریک انصاف کی موجودہ حکومت جو کہ تبدیلی کے مشہور ومعروف نعرے کےساتھ برسراقتدار آئی وہ بھی اپنی پیش رو حکومت کی عزاداری مخالف پالیسیوں کی پیروی میں دن رات کوشاں ہے۔

شیعت نیوز: تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن کی حکومت کے نقش قدم پر،عمران خا ن کی تبدیلی سرکارکاعزاداری امام حسینؑ کےخلاف ایک اور شرمناک اقدام ،اسلام آباد میں 19صفرالمظفرشب چہلم شہدائے کربلاؑکے مرکزی جلوس کے اختتام میں تاخیر پر عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی امام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو سے چہلم شہدائے کربلاؑ کا مرکزی جلوس برآمد ہوجو کہ اپنے مقررہ راستے سے ہوتا پولی کلینک اسپتال کے سامنے پہنچاتو پولیس انتظامیہ نے بانیان جلوس پر دباؤڈالا کے جلوس کو جلدی یہاں سے بڑھایاجائے اور اختتامی منزل تک پہنچایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے والے شرپسندوں کو لگام دے،علامہ راجہ ناصرعباس

عزاداروں کی جانب سے ماتم داری جاری رکھنے کے بعد پولیس نے منتظمین ، دستہ سالاران اوراسکاؤٹ انچارج عباس بلتی، محسن بخاری اور حسن عباس کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

اسلام آباد پولیس نے تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آرمیں موقف اختیارکیاہے کہ جلوس عزاکے شرکاءنےپولی کلینک اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے کافی دیر ماتم داری کی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اے ایس آئی تھانہ آبپارہ طارق محمودکی مدعت میں درج ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 353/341/188/186 شامل کی گئی ہیں ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: عزاداری امام مظلومؑ کیخلاف ہنگو میں مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے،علامہ وحید کاظمی

واضح رہے کہ سابقہ مسلم لیگی حکومت جو اپنےعزاداری اور عزادار مخالف اقدامات کے باعث بدنام تھی اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت جو کہ تبدیلی کے مشہور ومعروف نعرے کےساتھ برسراقتدار آئی وہ بھی اپنی پیش رو حکومت کی عزاداری مخالف پالیسیوں کی پیروی میں دن رات کوشاں ہے۔

ماہ محرم الحرام کے آغاز سے ہی پنجاب کے مختلف شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عزاداران حسینی ؑکے خلاف جھوٹے ،بے بنیاد اور غیرآئینی مقدمات کا اندراج جاری ہے ، جوکہ ملت جعفریہ کی بنیادی شہری آزادی پر قدغن کے مترادف ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close