اہم ترین خبریںپاکستان

فرقہ وارایت کی آگ لگانے کیلئےیہود ونصاریٰ نےاپنے پےرول پر تکفیری جماعتوں کی پشت پناہی شروع کردی ہے، علامہ باقرزیدی

پاکستان کے عوام کی طرف سے اسرائیل کے خلاف ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے انہیں آپس میں الجھایا جا رہا ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے عرب ریاستوں کا ہاتھ ہے۔ بحرین سمیت دیگر عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدوں اور سفارتی روابط میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے اسرائیل کے خلاف ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے انہیں آپس میں الجھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیریت نے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے لیے ایک بار پھر کمرکس لی ہے،ملک اقرارحسین

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدم استحکام عالمی استکباری ْقوتوں کے مفادات کے لیے نفع بخش ہے۔فرقہ واریت کی آگ لگانے کے لیے یہود ونصاریٰ نے اپنے پے رول پر موجود کالعدم جماعتوں کی ایک بار پھر پشت پناہی شروع کر دی ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کیلئے بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے توہین و تکفیر کا بازار گرم کر کے گلی کوچوں میں فتنہ پھیلانے کی منظم منصوبہ بندی کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز تشویشناک ہے۔ریاستی اداروں کی طرف سے خاموشی ان ملک دشمن عناصر کے لیے تقویت کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فرقہ وارانہ سازش کے ثمرات، کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ منڈی بہاؤالدین میں بانی جلوس 25محرم شہید

انہوں نے کہا ایک طرف ملت تشیع کے خلاف انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں اور بے گناہ عزاداروں پر مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں جب کہ دوسری طرف کالعدم جماعتیں اپنے غنڈوں کے ہمراہ ہماری عبادت گاہوں پر حملہ اور تکفیر کے نعرے لگاتے پھر رہے ہیں۔انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔قومی سلامتی کے اداروں کی یہ بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی اور مذہبی ہم آہنگی کے خواہاں ہیں لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب باہمی احترام قائم رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد وامام بارگاہ پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close