مشرق وسطی

داعش نے 42 یزیدی عورتیں فروخت کردیں

شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے عراق کے یزیدی فرقے سے لونڈیاں بنائی گئی 42 خواتین کو جمعرات کے روز شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے المیادین شہر میں نیلامی کے ذریعے فروخت کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے ولے ادارے” آبزرویٹری برائے انسانی حقوق” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے یزیدی فرقے کی یرغمال بنائی گئی خواتین کو المیادین کے ایک مقامی ہیڈ کوارٹر میں فروخت کیا۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 42 خواتین کو بیچا گیا اور ان کے بدلے میں 500 سے 2000 ڈالر تک فی کس رقم وصول کی گئی۔ فروخت کی گئی خواتین کے کم سن بچوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ کہاں ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close