اہم ترین خبریںایران

ایرانی جریدے کے سرورق پر ’’پیرس کا ابلیس‘‘کے عنوان سےفرانسیسی صدر میکرون کےخاکےکی اشاعت

فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈومیں ایک مرتبہ پھر رسول اکرم ؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے اس قبیح عمل کی حمایت کے خلاف پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج نظر آرہی ہے ۔

شیعیت نیوز: ایرانی جریدے کے سرورق پر ’’پیرس کا ابلیس‘‘کے عنوان سےفرانسیسی صدر میکرون کےخاکےکی اشاعت، اسلامی غیرت وہمیت کا شاندار اظہار، فرانس میں دوبارہ ہونے والی توہین رسالتؐ اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس توہین کی تائید کے خلاف ایرانی قوم سراپا احتجاج۔

یہ بھی پڑھیں: توہین رسالتؐ کے خلاف آئی ایس او کا 14ربیع الاول کو فرانسیسی سفارتخانے پر احتجاج کا اعلان

تفصیلات کے مطابق ایران کےایک نامور جریدے “وطن امروز” کے صفحہ اول پر ’’پیرس کا ابلیس‘‘کے عنوان سے فرانسیسی صدر میکرون کا خاکہ شائع کیا گیا ہے۔فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈومیں ایک مرتبہ پھر رسول اکرم ؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے اس قبیح عمل کی حمایت کے خلاف پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج نظر آرہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کے ساتھ غداری کا صلہ، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کیلئےاہم اسرائیلی ایوارڈ کا اعلان

ایرانی جریدے میں فرانسیسی صدر میکرون کے اس خاکہ کی اشاعت پر یورپی مفکرین کافی سیخ پا ہیں۔ ہالینڈ کے وزیراعظم نےفرانسیسی جریدےمیں پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی توہین پر مبنی خاکوں پر عالَم اسلام کے مؤقف کے خلاف فرانس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close