اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں حق واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ ایک فلسطینی نوجوان شہید

شیعت نیوز: غزہ میں حق واپسی مارچ میں شریک نہتے فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے روز غزہ میں حق واپسی ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 28 سالہ علاء نزار حمدان شہید اور کم سے کم 54 فلسطینی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی کشمیرپرتوجہ اور فلسطین سے صرف نظر

رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعہ کو غزہ کےمشرقی علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

اطلاعات کے مطابق طبی عملے کے چار کارکنوں سمیت درجنوں فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں حق واپسی تحریک کے 77 ویں جمعہ کو مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم54 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسطینیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close