مقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیلی بارود کی بارش جاری، شہداء کی تعداد 32 ہوگئی

شیعت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے بارود کی بارش اور وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جب کی منگل کی صبح سے جاری اس وحشیانہ کارروائی میں اب تک 32 فلسطینی شہید اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں حق واپسی ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 22 بچوں سمیت 50 زخمی

شام تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 10 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غزہ میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بارود کی بارش کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں کہیں بھی اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ انصاراللہ

منگل اور بدھ کے ایام میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر 90 زمینی اور فضائی حملے کیے جن میں 26 فلسطینی شہید اور 90 زخمی ہوگئے تھے۔ منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے مقامی کمانڈر بہا ابو العطاء اور ان کی اہلیہ شہید جب اور ان کے تین بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آج جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون طیارے کی مدد سے خان یونس میں مسجد نور کےقریب ایک میزائل گرایا، رات گئے دیر البلح میں فلسطینیوں کے قتل عام میں چھ فلسطینی شہید اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close