مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 5 فلسطینی شہید

شیعت نیوز: اتوار کی صبح غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں پانچ فلسطینی نوجوان شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں زخمی ہونے والے چوبیس سے ستائیس سال کے درمیان کی عمر کے چاروں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ حملہ غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اتوار کی صبح بھی غاصب صیہونی حکومت کےجنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close