مقبوضہ فلسطین

غزہ میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک 14 سالہ بچہ شہید، متعدد فلسطینی گرفتار

شیعت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز ایک کھلونا بم پھٹنے سے ایک 14 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے کارروائیوں کے دوران گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کل منگل کو شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں پیش آیا۔

ایک مشکوک کھلونا بم پھٹنے سے 14 سالہ زیاد ابو لیلہ کو شدید زخمی حالت میں انڈونیشی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فلسطینی حکام نے ابو لیلیٰ کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لیےتحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں گذشتہ روز الزاویہ کے مقام پر پانی کے 10 کوئیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی جنون اور تشدد کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ایران

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے نواحی علاقے سلفیت میں الزاویہ کے مقام پر مقامی فلسطینی شہریوں ماھر قادوس، منری شملاوی، ربحی ابو نبعہ، عدنان علی حمدان، نظام حمودہ، ھارون موقدی، جمال مصلح، راجی شقور اور شحادہ دحبور کے ملکیتی پانی کے کنوئیں مسمار کرنے کا حکم دیا اورمقامی انسانی آبادی،مال مویشیوں اور کھیتوں کو پانی سے محروم کرنے کی مذموم کوشش کی۔

اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجویں نے دو نوجوانوں کو طولکرم کے شمال میں قفین قصبے میں ان کے گھروں سے اغوا کیا جن کی شناخت عبدالرحیم صباح اور کرم عمار کے ناموں سے ہوئی۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم کے جنوب میں فرعون قصبے پر بھی ہلہ بولا اور ہائی سکول کے ایک طالبعلم کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا جسکی شناخت محمود عدوان کے نام سے ہوئی۔

رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض صیہونی فوج نے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والےسابق اسیر کو قلقیلیہ شہر کے مرکزی دروازے پر عارضی چوکی سے اغوا کر لیا جسکی شناخت مصعب قطیش کے نام سے ہوئی جو کہ طولکرم میں اتیل قصبے کا رہائشی ہے ۔ایک اور نوجوان جسکی شناخت فہر یحییٰ کے نام سے ہوئی کو جبوبی نابلس میں ایک چوکی سے اغوا کر لیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close