اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں فلسطینی جوانوں نے اسرائیلی فوجی چوکی کو آگ لگا دی

شیعت نیوز: فلسطینی جوانوں نے بیت حانون میں اسرائیل کی ایک فوجی چوکی کو آگ لگا نے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی جوانوں نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع بیت حانون علاقہ میں اسرائیل کی فوجی چیک پوسٹ کو نذر آتش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بربریت پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل افسوس اور لائق مذمت ہے، قاسم شمسی

فلسطینی جوان فوجی چوکی کو آگ لگانے کے بعد غزہ واپس پہنچ گئے۔

دریں اثناء اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم کے شمالی داخلی دروازے سے فلسطینی مزاحمتی کارکن کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی ریاستی دہشت گردی، ایک ہی خاندان کے 8 فلسطینی شہید، 12 زخمی

پاپولر مزاحمت کے کوآرڈینیٹر منظر عمیر نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم میں العزہ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی کارکن مازن العزہ کو حراست میں لے لیا ۔

عمیر نے مزید کہا کہ نے باپ کو حراست میں لینے کے بعد بیٹے کو رہا کر دیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close