اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

شیعت نیوز :صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کو ایک بار پھر غزہ پٹی کو اپنے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس پر دوبار بمباری کی ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی جوانوں نے اسرائیلی فوجی چوکی کو آگ لگا دی

ابھی تک اس بمباری میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ ، غزہ پٹی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جنگی طیاروں کا غزہ میں حماس ٹھکانوں پر راکٹ حملہ

اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں ، ڈرونز اور توپخانوں نے حالیہ ہفتوں میں بارہا ، غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے حملے ہمیشہ بے بنیاد بہانوں سے انجام پاتے ہیں۔

غزہ  پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ ، دوہزار چھے سے اسرائیل کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے اور اس علاقے کے عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close