اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان میں انتخابات نزدیک آتے ہی موسم کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا

شیعہ مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک پاکستان سمیت سیکولر وفاقی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادتوں نے انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کا رخ کرلیا ہے ۔

شیعیت نیوز:گلگت بلتستان میں انتخابات نزدیک آتے ہی موسم کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا، شیعہ مذہبی جماعتوں سمیت سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی آنے گی، مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک پاکستان سمیت حکمران جماعت تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی عوامی رابطہ مہم میں اضافہ ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی گلگت اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچ گئے، آئندہ چند روز میں مجلس وحدت مسلمین کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،ن لیگی رہنما مریم نواز،  وزیر اعظم عمران خان سمیت اسلامی تحریک کی اعلیٰ قیادت کا دورہ گلگت بلتستان بھی متوقع ۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان کے750ملازمین کی برطرفی،ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کا اظہار مذمت

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں،اس وقت گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، شیعہ مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک پاکستان سمیت سیکولر وفاقی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادتوں نے انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کا رخ کرلیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ان دنوں گلگت کے دورہ پر مصروف ہیں جہاں انہوں نے اپنی مقامی قیادت اور امیدواروں سمیت اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں اور گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ مقامی عمائدین سے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نامزد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ملاقاتوں اور کارنر میٹنگس کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چھ سال کا طویل عرصہ گزر گیا مگر آج بھی وارثان شہداءجیکب آباد انصاف کے منتظر ہیں ،علامہ مقصودڈومکی

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے 22روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے ہیں ۔ چیئرمین پی پی پی کے استقبال کے لیے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپس لگائے گئے تھے، بلاول بھٹو کے استقبال کے لئے گانچھے میں خواتین اور بچے بھی سڑکوں پر موجودتھے،کارکنوں نے بلاول بھٹو کو مقامی خشک فروٹ اور سوغات بھی پیش کیے،بلتستان ڈویژن کی اہم سڑکوں کو استقبالیہ بینرز اور جھنڈوں سے سجایا گیا ہے، گانگچھے کے داخلی مقام پر بلاول کا استقبال کیاگیا، بلاول بھٹو اپنے دورہ جی بی کے دوران مختلف مقامات پر کارنر میٹنگس اور جلسوں سے خطاب کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، ن لیگی رہنما مریم نواز، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس ، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی ودیگر قائدین کی بھی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان آمد متوقع ہے جس کے بعد گلگت بلتستان کا سیاسی درجہ حرارت بھی اپنی تمام حدوں کو کراس کرجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close