اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان انتخابات، عوامی رابطہ وتشہیری مہم کا وقت ختم،انتخابی دنگل کل سجے گا

علاوہ ازیں سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکار گلگت بلتستان (جی بی) پہنچ گئے ہیں۔ سندھ پولیس کی یہ نفری جی بی کے عام انتخابات میں سیکورٹی امور کی انجام دہی کے لیے پہنچی ہے۔

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا،انتخابی دنگل کل سجے گا،انتخابی رابطہ مہم، جلسے جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد، 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے انتخابات اتوار کو ہوں گے۔ انتخابات میں 7 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے سوا لاکھ سے زائد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک پاکستان، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں نے بھرپور انتخابی مہم چلائی، جس میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ ناظر تقوی، بلاول بھٹو، مریم نواز، علی امین گنڈاپور، عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنما عوامی جلسوں سے خطاب کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے جلسوں میں مقررین نے جی بی صوبے کے قیام کی کھل کر مخالفت کی جو اس خطے کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

گلگت کورٹ کی عائد کردہ پابندی کے باوجود بلاول بھٹو اور وفاقی وزرا ءنے جلسوں سے خطاب کیا، جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے آخری روز بھی گلگت اور نگر میں جلسوں سے خطاب کیا۔

علاوہ ازیں سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکار گلگت بلتستان (جی بی) پہنچ گئے ہیں۔ سندھ پولیس کی یہ نفری جی بی کے عام انتخابات میں سیکورٹی امور کی انجام دہی کے لیے پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت ابوطالبؑ نے دین حق کی ترویج و اشاعت کی خاطرحضور اکرم (ص) کے دفاع اور تحفظ کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی،علامہ ساجد نقوی

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 23 نشستوں پر رائے شماری 15 نومبر بروز اتوار کو ہوگی جس میں آئندہ 5 سال کیلئے اراکین اسمبلی منتخب ہوں گے اور نئی صوبائی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔ وفاقی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں واضح اکثریت سے کامیابی کی امید کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close