اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی تحریک کے رہنمااور اپوزیشن لیڈرجی بی اسمبلی کا ن لیگی حکومت کی بڑی لوٹ مار کا انکشاف

انہوں نے کہاکہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور وزراء زندگی کا پہلا اور آخری چانس سمجھ کر جی بی کے خزانے کو لوٹنا چاہتے ہیں

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رہنمااور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلٰی جی بی اور وزاء بل کے ذریعے سرکاری گاڑیوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم وزیراعلٰی اور وزراء کے لئے گاڑیوں کی فراہمی کے بل کی کسی صورت حمایت نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور وزراء زندگی کا پہلا اور آخری چانس سمجھ کر جی بی کے خزانے کو لوٹنا چاہتے ہیں، ہم جی بی کے خزانے کو لوٹنے کی اس منصوبہ بندی کو ناکام بنا دینگے۔

انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی الاٹمنٹ کے بل سے ذاتی طور پر مجھے بھی فائدہ ہوگا مگر میں اپنے ذاتی فائدے کے لئے قومی خزانے کو نقصان نہیں دینا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی اہم کارکردگی ہے، عمران خان

اپنے ایک بیان میں محمد شفیع خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی اور وزراء نے لگژری گاڑیاں خریدی ہوئی ہیں اور اب جاتے ہوئے وہ ان گاڑیوں کو گھر لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم وزیراعلٰی اور اس کی کرپٹ ٹیم کو کسی صورت سرکاری گاڑیاں گھر لے جانے نہیں دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تو بل ان کے منہ پر دے مارینگے۔ انہوں نے کہا ہے وزیراعلٰی اور حکومتی وزراء پورے پانچ کم لوٹ چکے ہیں، جو اب سرکاری گاڑیوں کو گھر لے جانے کی ڈپلومیسی کر رہے ہیں، ایسا کسی صورت ہونے نہیں دینگے۔

کیپٹن (ر) شفیع نے مزید کہاکہ وزیراعلٰی اور وزراء نے گلگت بلتستان کے خزانے کو خالہ جی کا گھر سمجھا ہوا ہے، اگر یہ وزراء سرکاری گاڑیوں کو جاتے جاتے گھر لے جانا چاہتے ہیں تو اس سے اندازہ کریں کہ 5 سال میں ان لوگوں نے کتنا لوٹا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کو حرکت میں آنا چاہیئے کہ وہ وزیراعلٰی اور وزراء کی اس چوری کو روکنے کے لئے قبل از وقت کوششیں کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close