اہم ترین خبریںپاکستان

متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی کا عید کے بعد عوام کو سڑکوں پرلانے کااصولی فیصلہ

اپوزیشن ممبران کیپٹن (ر) محمد شفیع، جاوید حسین، نواز خان ناجی، عمران ندیم اور بی بی سلیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اب کمیٹیوں کا وقت گزر گیا، گلگت بلتستان کی قوم کسی کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتی۔

شیعت نیوز:متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی نے آئینی حقوق کیلئے عید کے بعد عوام کو سڑکوں پر لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اپوزیشن ممبران کیپٹن (ر) محمد شفیع، جاوید حسین، نواز خان ناجی، عمران ندیم اور بی بی سلیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اب کمیٹیوں کا وقت گزر گیا، گلگت بلتستان کی قوم کسی کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو من و عن قبول کر کے متنازعہ حقوق دیے جائیں۔ اپنے حقوق کے حصول کے لئے عید کے فوری بعد گلگت بلتستان کے عوام کو سڑکوں پر لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اس بار جی بی کے عوام اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :گلگت بلتستان اسمبلی میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی کی قرارداد لائیں گے، اپوزیشن لیڈرکیپٹن (ر) محمد شفیع

اپوزیشن ممبران نے گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی، سیاسی پارٹیوں اور نوجوانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تیاری شروع کریں، جی بی کے عوام کے ساتھ بہت مزاق ہو چکا، اب کوئی ظلم نہیں سہیں گے، اپنے حقوق کے لیے جی بی کی قوم کو نکلنا ہو گا۔ عوام متحدہ اپوزیشن کے ہاتھ مضبوط کریں اور حقوق حاصل کرنے ہیں تو عید کے بعد سڑکوں پر نکل جائیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close