اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سربراہ پاک فوج جنرل قمرباجوہ کا دورہ تہران ، ایرانی ہم منصب میجر جنرل باقری سے ملاقات

اس کے علاوہ فعال معاشی حدود کا قیام، سرحد پار تبادلہ اور عالم اسلام کے امور میں ہم آہنگی اس ملاقات کے دیگر عنوانات تھے۔

شیعت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ برادر پڑوسی ملک ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں ۔

جنرل باجوہ نےتہران میں اپنی ایرانی ہم منصب جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے درمیان دونوں سپہ سالاروں کے درمیان علاقائی امن وامان ، خطے کی صورتحال سمیت پاک ایران سرحدی تحفظ پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اہم انکشاف

تفصیلات کے مطابق ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی آرمی چیف نے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کیساتھ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل "قمر جاوید باجوہ”اور میجر جنرل "محمد باقری” نےآج بروز پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دفاعی، عسکری اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات

اس کے علاوہ پاک ایران افواج کے سربراہوں نے علاقائی مسائل اور خطے میں قیام امن و استحکام کی فراہمی پر بات چیت کی۔

مشترکہ سرحدوں پر سلامتی کی فراہمی، دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت کی روک تھام اور غیر قانونی سفریں، اس ملاقات کے دیگر موضوعات میں سے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا ایک بار پھر ایران اور سعودیہ عرب کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کاعزم

اس کے علاوہ فعال معاشی حدود کا قیام، سرحد پار تبادلہ اور عالم اسلام کے امور میں ہم آہنگی اس ملاقات کے دیگر عنوانات تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی آرمی چیف کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہے انہوں نے اس سے پہلے اکتوبر مہینے میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close