اہم ترین خبریںپاکستان

شہید قائدؒ کے رفیق اور امام خمینیؒ کے یاور خاص جنرل (ر)تصور حسین نقوی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

مرحوم نےپسماندگان میں دو فرزند ایک مولانا سید جعفر حسین شاہ خوارزمی اور دوسرے سید رسول شاہ کو سوگوار چھوڑا ہے ، مرحوم کی اہلیہ ایک برس قبل داعی اجل کو لبیک کہہ گئی تھیں۔

شیعیت نیوز: شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے عظیم رفیق اور انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینیؒ کے یاورِ خاص جنرل(ر)سید تصور حسین نقوی(خوارزمی) طویل علالت کے بعددر الفناء سے درالبقاء کی جانب کوچ کرگئے ۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی علاقے مدینہ سیداں گجرات میں سپرلحد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم جنرل (ر) سید تصور حسین خوارزمی آف مدینہ سیداں گجرات سی ایم ایچ کھاریاں میں انتقال فرماگئے۔ وہ پاک فوج کے ایک عظیم جنرل، بے لوث مجاہد، با اصول آفیسر اور انقلابی راہنما تھے۔ انہوں نے آمرضیاء الحق کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکےمرحوم نےجنرل ضیاءکے آمرانہ دور حکومت میں اوکاڑہ کینٹ کے اندر پہلی شیعہ مسجد وامام بارگاہ کی بنیاد رکھی ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مخالف شامی وزیرخارجہ ولید المعلم کا انتقال، مجلس وحدت مسلمین کےوفدکی شامی سفیر سے ملاقات اور اظہار تعزیت

ذرائع کے مطابق مرحوم جنرل (ر)تصور حسین نقوی تحریک جعفریہ پاکستان کے انتہائی فعال اور شہید قائد علامہ عارف حسینیؑ کے خاص رفقاء میں شامل تھے ، انتہائی ملنسار ،شفیق اور مہمان نواز انسان تھے۔

مرحوم نےپسماندگان میں دو فرزند ایک مولانا سید جعفر حسین شاہ خوارزمی اور دوسرے سید رسول شاہ کو سوگوار چھوڑا ہے ، مرحوم کی اہلیہ ایک برس قبل داعی اجل کو لبیک کہہ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئےہمیں امریکا کی جانب سے غیر معمولی دباؤ کا سامنا ہے،عمران خان

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے مدینہ سیداں گجرات میں ادا کی گئی اس موقع پر ان کے فرزند ارجمند مولانا جعفرحسین شاہ خوارزمی اور مولانا مبارک علی نے خطاب کرتے ہوئے مرد مجاہد کی شخصیت، کردار اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ مرحوم کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close