اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عالمی سازشیں ناکام جنرل قمر باجوہ کی پاک فوج کی سپہ سالاری کی مدت میں توسیع ھوگئی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اجازت دے دی جنرل قمر جاوید باجوہ دوبارہ پاک فوج کے سربراہ منتخب۔

شیعت نیوز: امریکہ ، اسرائیل، ہندوستان و سعودی عرب کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں ۔ملک دشمن قوتوں کے ارمانوں پر ایک مرتبہ پھر اوس پڑگئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اجازت دے دی جنرل قمر جاوید باجوہ دوبارہ پاک فوج کے سربراہ منتخب۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں بہتر صورتحال قوم، قومی اداروں اور افواج کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، جنرل باجوہ

جنرل قمرجاوید باجوہ کو پاک فوج کی سپہ سالاری کی مدت میں مزید توسیع پردارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک مبارکباد پیش کرتا ہے۔

وطن عزیز کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ کو وطن عزیز کی خدمت و پاک فوج کی سپہ سالاری کے لئے دوبارہ منتخب کرلیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے، عمران خان

ملت جعفر یہ آپ سے امیدوار ہے کہ آپ ہمارے پیارے لاپتہ جوانوں کی بازیابی کو یقینی بنائیں گے ۔ کیونکہ ان لاپتہ محب وطن پاکستانی جوانوں کی ماؤں کی امیدیں آپ سے وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا محافظ قرآن الیاس کی جرأت و بہادری کو سلام

واضح رہےکہ حالیہ دنوں میں جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کہ خلاف ھندوستانی میڈیا نے بھر پور مہم چلائی ہوئی تھی جبکہ پاکستان میں موجود امریکی و سعودی سفارتخانوں کی بھی مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آتی رہیں جو کہ جنرل قمر باجوہ کی پالیسی شفٹ کی پالیسی سے شدید خائف ہیں اور کہتے ہیں کہ ان پالیسیوں کہ سبب پاکستان ایک بار پھر بڑی قوت بننے کی طرف سفر شروع کرچکا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close