اہم ترین خبریںلبنان

جنرل قاسم سلیمانی کے پاکیزہ خون کا انتقام اور بدلہ لیا جائے گا۔ حسن نصراللہ

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا صحیح طریقے سے انتقام اور بدلہ لیا جائے گا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مجاہدین راہ خدا کے قاتلوں سے منصفانہ انتقام لینا حزب اللہ کے مشن میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اس عظیم جرم کا ارتکاب کرنے والے امریکی قاتل، اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکیں گے، لیکن جنرل قاسم سلیمانی کا مشن ان کے پاکیزہ خون کی بدولت ان کے مجاہد بھائیوں اور بیٹوں کے ہاتھوں مکمل ہوکر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد،مالک اشتر زمان حاج قاسم سلیمانی اور حشدشعبی کے ڈپٹی چیف مہدی المہندس شہید

انہوں نے شہادت کو جنرل قاسم سلیمانی کا حتمی ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عظیم شہادت پر رشک کرتا ہوں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close