اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان، ایران ،مصراور ترکی مل کر ایک بڑی قوت بن سکتے ہیں، سینٹر عبدالقیوم

پاکستان، ایران ،مصراور ترکی مل کر ایک بڑی قوت بن سکتے ہیں۔مسلم ممالک میں بحران کی بڑی وجہ قیادت کی کمزوری ہے

شیعت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جنرل(ر)عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان، ایران ،مصراور ترکی مل کر ایک بڑی قوت بن سکتے ہیں۔مسلم ممالک میں بحران کی بڑی وجہ قیادت کی کمزوری ہے۔یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے باسی ارض مقدس فلسطین پر غاصب صہیونی ریاست کے تسلط کو قبول نہیں کریں گے، علامہ باقرزیدی

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کی دی ہوئی پالیسی ہمارے لیے حرف آخر ہے۔اسرائیل کو غزہ کی پٹی کو آزاد کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کورونا وبا کو جواز بنا کر کشمیر و فلسطین میں جو ظالمانہ لاک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اسے ختم کیا جائے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close