اہم ترین خبریںپاکستان

جیو نیوز کی ایران اور رہبر انقلاب کے خلاف ہرزہ سرائی، ایرانی سفارتخانے کا سخت درعمل

ایک ہمسایہ ملک کے خلاف اس طرح کے بغیر موقف لئیے ،غیر مصدقہ اور سیاسی بنیادوں پر کئیے گئے پروگرام سے عوامی رائے عامہ کو حقیقت اور سچائی سے دور کرنے اور عوامی رائے عامہ کو خراب کرنے کی کوشیش کی گئی ہے

شیعت نیوز: اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے کا جیو نیوز پرجمہوری اسلامی اور رہبر انقلاب کےخلاف قابل اعتراض مواد نشرکرنے پر شدید درعمل سامنے آگیا ہے، جیو نیوز کو ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز پر 26 مارچ کو ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر کیا گیا – قابل اعتراض مواد میں ایک ایران مخالف مغربی نیوز ٹی وی ، بی بی سی BBC کی بنیادپر ایران کے خلاف غلط،بے بنیاد اور توہین آمیز مواد نشر کیا گیا- ایرانی سفارت خانہ سختی سے ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہےاور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے منافی قرار دیتا ہے –

یہ بھی پڑھیں: محسن انسانیت حضرت امام حسین ؑ کی ذات گرامی جملہ اوصاف حمیدہ کی حامل ہے، علامہ ساجد علی نقوی

ایک ہمسایہ ملک کے خلاف اس طرح کے بغیر موقف لئیے ،غیر مصدقہ اور سیاسی بنیادوں پر کئیے گئے پروگرام سے عوامی رائے عامہ کو حقیقت اور سچائی سے دور کرنے اور عوامی رائے عامہ کو خراب کرنے کی کوشیش کی گئی ہے, ایران کے خلاف حقائق کو چھپانے کے الزامات ایران مخالف ٹی وی چینلز کے تباہ کن منفی پروگراموں کا حصہ ہیں, بدقسمتی سے چند پاکستانی میڈیا چینلز بھی اس مواد کو بغیر تحقیقات کے من و عن پھیلا رہے ہیں, یہ طریقہ کار پیشہ ورانہ صحافت کے مروجہ اصولوں کے بھی خلاف ہے, قابل احترام میڈیا سے توقع ہے کہ وہ بھی ایسے غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے دور مواد کی نشریات /طباعت سے احتزاز برتیں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام کا باہمی اعتماد مجروح ہو -چین میں کورونا کی وباء پھوٹتے ہی وزیر صحت کی ہدایت پر 21 جنوری کو ایک کورونا کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا تھا, اس کے علاوہ 12 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ بین الامحکمہ سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہیں –

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ملک بھرمیں راشن کی تقسیم اور دیگر رفاہی سرگرمیاں جاری

ان بنیادوں پر ایرانی وزارت صحت میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں اور تازہ صورتحال عوامی سطح پر روزآنہ 1.00 بجے نشر کی جاتی ہے – معاملہ کی اہمیت کے پیش نظر عوامی آگاہی, تشخیص اور علاج، اعداد و شمار اکٹھے کرنا تیزی اور باقاعدگی سے کیا جارہا ہے- اس ضمن میں ایران کو عالمی ادارہ صحت کا تعاون بھی حاصل رہا -کورونا کے پھیلاؤکے اولین دنوں سے ہی ملک بھر میں کورونا کو کنٹرول کرنے کی کوشیشیں ایران کے نیشنل ایکشن پلان کااولین حصہ رہا – اسی طرح ایران میں عوامی مقامات, مساجد, مقامات مقدسہ, اسکولوں, مدارس, تربیتی مراکز, سپورٹس کلب, جمعہ کے اجتماعات و نماز کو فوری بند کیا گیا –

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مقابلے میں سعودی پائلٹوں کو رہاکرنے پر تیار ہیں۔ تحریک انصار اللہ

عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ایران روزانہ کی بنیاد پر وائرس انفیکشن کے کیسز کا اعلان کر رہا ہے – عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہی ایران میں کورونا وائرس کی تشخیص, علاج اور کنٹرول کی صلاحیت اور ساز و سامان موجود ہے -ایران اپنے ان تجربات کو برادر ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ شئیر کرنے پر تیار ہے, آزاد میڈیا اس وباء کے پھوٹنے کے بعد اس کا مقابلہ کرنے, دوسرے ممالک کی حکمت عملی کا جائزہ لے کر لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے اپنے معاشرے اور عالمی پریس کی مدد کر سکتا ہے, تاہم غیر مصدقہ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ سے اس وائرس کے علاج میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ عوام کو سچائی سے دور لے جایا جائے گا, اس سے صرف موقع پرستوں اور دونوں ممالک کے دشمنوں کو تنقید کا موقع ملے گا,جیو نیوز نے ایران کے سپریم راہنماء آیت اللہ سید علی خامنہ آی کے حوالے سے بھی غلط، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی الزامات عائد کئے-

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ایران پر امریکہ کی نئی پابندیاں

سپریم راہنماء نا صرف ایک اعلی سیاسی شخصیت ہیں بلکہ ایک روحانی شخصیت اور مراجع بھی ہیں -ان کے پاکستان سمیت پوری دنیا میں کروڑوں مقلدین موجود ہیں, اس وباء کے آغاز سے ہی آیت اللہ سید علی خامنہ آی نے بھی قوم کو احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی -انہوں نے اس اس تباہی اور بیماری کے شکار افراد سے بھرپور ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا- جیو نیوز کے غلط الزامات مکمل بے بنیاد, غیر حقیقت پسندانہ اور نا انصافی پر مبنی ہیں – یہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی امداد کے مترادف ہیں -اسلام کے یہ دشمن اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کرنے اسلام کی اعلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشیشیں کرتے رہتے ہیں – مسلمانوں بالخصوص ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اہل تشیع کی اس اعلی شخصیت کو نشانہ بنانے سے ان کے لاکھوں مقلدین کے مذہبی جذبات کو نشانہ بنایا گیا ہے –

یہ بھی پڑھیں: انسداد کورونا مہم میں پابندیاں بڑی رکاوٹ ہے،آٹھ ممالک کا انٹونیو گوٹرس کے نام خط

اس سے جیو نیوز کے ناظرین کی بڑی تعداد بھی متاثر ہو گی – اس طرح کے تعصب آمیز, افواہوں پر مبنی مواد کی نشریات دونوں ممالک کے اچھے تعلقات اور بڑھتے ہویے تعاون کے خلاف ہے -کورونا وبا کا پھوٹنا ایک انسانی, بین الاسرحدی اور بحران ہے اس پر قابو عوام کو درست معلومات کی فراہمی سے ہی ممکن ہے, ہم جیو نیوز جیسے پیشہ ورانہ ادارے کو اس انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دینے کا کہتے ہیں کیونکہ یہ انسانی زندگیوں سے وابستہ ہے – کورونا وائرس, اس کے پھیلاؤ اور متعلقہ معلومات کے لیے عالمی ادارہ صحت جیسے غیر جانبدار اداروں کی معلومات پر انحصار کیا جا سکتا ہے -اُمید کی جاتی ہے کہ ایرانی سفارت خانے کا یہ جواب صحافتی اصول و ضوابط اور قوانین کے تحت جیو نیوز پر نشر جائے گا –

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close