یمن

جرمن حکومت کا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینا قابل مذمت ہے۔ یمن

شیعت نیوز: یمنی سرکاری خبررساں ایجنسی سبأ کے مطابق یمنی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الشامی نے جرمن حکومت کی طرف سے حزب اللہ لبنان کے دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔

یمنی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جرمن حکومت کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرنے کا اقدام امریکی و اسرائیلی حکم کی تعمیل ہے کیونکہ یہ امریکہ و اسرائیل ہی ہیں جو اپنے حق کی جدوجہد لڑنے والی اقوام کے دشمن ہیں۔

یمنی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الشامی نے اپنے بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابل حزب اللہ لبنان کے مزاحمتی کردار پر روشنی ڈالی اور جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جرمنی کے عالمی سطح کے مقام پر منفی اثر ڈالنے والے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

یمنی حکومت کے ترجمان نے جرمن قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کو تو اپنے حق و آزادی کی جنگ لڑتی اقوام کی حمایت کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب الله کے خلاف دشمنانہ اقدام، جرمنی کی اسٹریٹجیک غلطی ہے۔ ایران

واضح رہے کہ گزشتہ روز جرمن حکومت کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں حزب اللہ لبنان کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران سعودی اتحاد کی جارحیت اور حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے سعودی اتحاد کی جنگ بندی کے دعووں کے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں مآرب، صنعا، الجوف، ضالع، صعدہ، الحدیدہ اور عمران پر 9 اپریل سے اب تک 65 زمینی اور تقریبا 700 مرتبہ ہوائی حملے کئے۔ یحیی السریع کا کہنا تھا کہ جارح سعودی اتحاد کے زمینی اور ہوائی حملوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close