دنیا

جرمنی کا بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری روکنے کا مطالبہ

شیعت نیوز: جرمنی نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے منظور کردہ 35 سو گھروں کی تعمیر کے اعلان پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برلن کو مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں پر شدید تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل: نیتن یاہو کی حکام کو مشرقی القدس میں متنازع تعمیرات کی ہدایت

اسرائیل کا مشرقی بیت المقدس میں ’’سیکٹر ای ون‘‘ میں یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں سیکٹر ای ون میں صیہونی آباد کاری کے نتیجے میں غرب اردن اور القدس ایک دوسرے سے کٹ کررہ جائیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں 3500 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے اور ساتھ ہی اس منصوبے پر جلد از جلد عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close