عراق

غیرملکی زائرین کو "اربعین حسینی” میں شرکت کی اجازت نہیں  دے سکتے، عراق

عراقی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ اس سال کرونا وبا کی وجہ سے ہم غیرملکی زائرین کی میزبانی نہیں کرپائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ” اس سال اربعین حسینی کے موقع پردوسرے ممالک سے آنے والے زائرین کے لئے سرحدیں کھولنے کا کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں کرونا وائرس کے حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم ایام اربعین میں غیر ملکی زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

عراقی وزارت صحت کے ترجمان، "سیف البدر” نے بتایا کہ عراقی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال اربعین مارچ میں صرف عراقی زائرین شرکت کریں گے۔

عراقی وزیراعظم نے ایران سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہ زائرین کے لئے سرحدیں بدستور بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ ہر سال اربعین حسینی کے موقع پرعراق، ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان امام حسین علیہ السلام کربلائے معلی میں جمع ہوجاتے تھے۔

(تسنیم )

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close