مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی میاں بیوی پر فائرنگ کردی

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں زیتا کے مقام پر فلسطینی میاں بیوی کو راہ چلتے گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے کے ساتھ شوہر کو حراست میں لے لیا جب کہ اس کی بیوی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 25 سالہ یحییٰ ناصر ابو خاطر اور اس کی اہلیہ کو مغربی زیتا میں دیوار فاصل کے قریب حراست گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ دونوں میاں بیوی اپنی کار میں سوار تھے۔ صیہونی فوج نے ناصر ابو خاطر کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ زخمی خاتون کو اسرائیلی ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی فلسطینی شہریوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی فلسطینی لڑکی کو طولکرم میں شہید ثابت اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے جب کہ اس کے شوہر کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

خیال رہے کہ زیتا کے مقام پر جب فلسطینی میاں بیوی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اس وقت علاقے میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close