اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

شیعت نیوز: غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔ اس طرح کی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈا کا حصہ ہیں، ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا ہے کہ غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں، اس طرح کی خبریں بے بنیاد اور پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کا حصہ ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے تفصیلی آرٹیکل کہ جس میں پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ان کے وزیراعظم کے حالیہ بیان پر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کی 1967ء والی سرحد کو ہی تسلیم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل تسلیم کرنے والوں کو بحیرہ عرب میں ڈبو دیں گے وفاقی وزیر علی محمد خان

ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کے وزرائے خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان کو پریشر دیئے جانے کے حوالے سے متعلق ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close