ایران

غاصب صہیونیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے جائيں گے اور فلسطین کو آزاد کرائیں گے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اورفلسطینی مزاحمتی تنظیمیں مقبوضہ فلسطین سے غاصب صہیونیوں کے ہاتھ کاٹ دیں گي اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین آزاد ہوجائےگی۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اورفلسطینی مزاحمتی تنظیمیں ملکر مقبوضہ فلسطین سے غاصب صہیونیوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین آزاد ہوجائےگی۔ امیر عبداللہیان نے فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے کے اسرائيلی اقدام کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

امیر عبداللہیان نے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے مزید علاقوں کو مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملحق کرنے کے اقدام کو بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک اسرائیل کے اس مجرمانہ اور ظالمانہ اقدام میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے حکمرانوں کی منافقت ، خیانت اور غداری کی وجہ سے مسئلہ فلسطین آج تک حل نہیں ہوا ۔ کیونکہ اس سے قبل بعض انگشت شمار عرب ممالک درپردہ اسرائیل کے حمایت کررہے تھے اور آج ان کا منافقانہ چہرہ نمایاں اور ان کی حمایت آشکارہوگئی ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارت، بحرین اور سعودی عرب کی حمایت سے اسرائيل نہیں بچ پائے گا ۔ امت مسلمہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں ملکر اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں سے باہر کرنےمیں کاماب ہوجائیں گی اور غدار عرب ممالک کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close