کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کو جنگ بندی کا پابند بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کرانے والے ممالک نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کا پابند بنائیں‌ گے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ ثالث ممالک نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کویقینی بنائیں گے۔ ان شرائط میں غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

عبداللطیف القانوع نے کہا کہ ان کی جماعت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے تیس کےقریب فلسطینی شہید اور دو سو کےقریب زخمی ہوگئےتھے۔ کشیدگی کے بعد حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کیا ہے۔حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد میں راہ فرار اختیارکر رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close