اہم ترین خبریںپاکستان

غزہ پر اسرائیلی مظالم عرب و اسلامی ممالک کی بے حسی کا نتیجہ ہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

جامعتہ المنتظر میں طلبا ءسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے دوست عرب ممالک مظلوم فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز نقوی نے غزہ فلسطین میں جاری ناجائز اسرائیلی صہیونی ریاست کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ مشترکہ مسائل پر اتفاق رائے نہ کیا گیا تو اسلامی وحدت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جو اسلام اور مسلمانوں کیلئے کسی صورت مناسب نہ ہوگا، غزہ پر اسرائیلی مظالم عرب و اسلامی ممالک کی بے حسی کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منصفانہ انویسٹی گیشن اور جاندار پراسیکیوشن ہی انصاف کی راہ ہموار کرے گی،علامہ ساجد نقوی

جامعتہ المنتظر میں طلبا ءسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے دوست عرب ممالک مظلوم فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں، جنہوں نے اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطین کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، کبھی یہودی بستیاں تعمیر کی جاتی ہیں تو کبھی مسلمان خواتین اور جوانوں کو شہید کردیا جاتا ہے۔ مگر عرب ممالک فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی بجائے اسرائیلی مظالم پر پردہ پوشی کرتے ہیں، یہ ایسا جرم ہے، جو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم شیعہ سنی نے تکفیر اور دہشتگردی کو شکست دیکر امت کو اتحاد کی لڑی میں پرویا،علامہ راجہ ناصرعباس

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر، فلسطین، اور یمن بارے منافقانہ پالیسی قابل مذمت ہے، امریکی شہہ پر اسرائیلی مظالم چھپائے جاتے ہیں، جبکہ مسلمانوں کے پاس ویٹو پاور بھی نہیں، جس کی وجہ سے مسلمانوں کا بری طرح خون بہہ رہا ہے، مگر عرب ممالک خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ انہیں مسلمانون کے اجتماعی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ اسرائیل کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں جو کہ شرمناک اور افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری امت حضور(ص) کی تعلیمات پر عمل کرکے متحد اور کامیاب ہو سکتی ہے، گورنر پنجاب

علامہ قاضی نیاز نقوی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے وزیراعظم عمران خان کے جراتمندانہ فیصلہ سے عرب ممالک کو غیرت کرنی چاہئے جو اپنے ہم زبان اور ہم مسلک فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی شرمناک چاپلوسی کر رہے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close