اہم ترین خبریںپاکستان

موجودہ حکومت غربت مٹاؤ کی بجائے غریب مٹاؤ پالیسی پر گامزن ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

امریکہ، اسرائیل اور اُس کے حواری انقلاب اسلامی کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غربت مٹاؤ کی بجائے غریب مٹاؤ پالیسی پر گامزن ہے، انقلاب اسلامی آج پہلے سے زیادہ طاقتور ہے، جتنی جتنی مشکلات انقلاب کے راستے میں آئیں گی، یہ انقلاب اُتنا ہی مضبوط اور قوی ہوگا، امریکہ، اسرائیل اور اُس کے حواری انقلاب اسلامی کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: رجب طیب اردوغان کے خلاف فوجی بغاوت ناکام بنانے میں جنرل قاسم سلیمانی کا مرکزی کردار تھا، ترک میڈیا

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈویژنل ممبر امن کمیٹی سید علی رضا گردیزی کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیتی ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل کے درمیان جی بی الیکشن میں اتحاد کےلئے اہم پیش رفت

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کرائی ۔ اس موقع موجودہ ملکی حالات اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: اپوزیشن لیڈرجی بی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرپری پول دھاندلی کی سازش سے آگاہ کردیا

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو عوام کو سبز باغ دکھائے تھے، بدقسمتی سے وہ اسے پورا کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے، اشیائے خورد و نوش کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے، لیکن حکمرانوں کی پالیسی غربت مٹاؤ کی بجائے غریب مٹاؤ  ہے جبکہ حکومت عملی اقدامات کی بجائے طفل تسلیوں سے آگے نہیں بڑھ رہی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close