اہم ترین خبریںپاکستان

فرزند رسولؐ امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف اہلیان گلگت بھی سراپااحتجاج

احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نیئر عباس نے کہا کہ حکومت قانون تو بنا لیتی ہے لیکن قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے

شیعت نیوز: دادو کے رہائشی ملعون عبدالستار جمالی کی جانب سے فرزند رسولؐ امام مہدیؑ  کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں جامع مسجد نومل سے علمدار چوک تک مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں عوام نے احتجاجی ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخِ امام مہدی ؑ ملعون اعظم طارق قتل کیس ، بے گناہ محسن نقوی عدالت سے باعزت بری

احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نیئر عباس نے کہا کہ حکومت قانون تو بنا لیتی ہے لیکن قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اس قانون کا فائدہ ہی کیا جس پر عملدرآمد نہ ہو، توہین صحابہ کرام اور توہین رسالت و اہل بیت کے مرتکب مجرموں کیلئے قانون موجود ہے، لیکن ایک عرصے سے سوشل میڈیا میں مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کا انجام بھیانک ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیان پاراچنار کا گستاخ ِ امام مہدی ؑ عبدالستار ملعون کو بھارتی ایجنٹ قرار دیکر پھانسی کا مطالبہ

انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں دیر نہ کرے، فساد و فتنہ قتل سے زیادہ خطرناک فعل ہے، عبدالستار جمالی نے فساد کی چنگاری لگائی ہے، جسکو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو یہ چنگاری بہت بڑے فتنے کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکہن ضلع شکارپورمیں امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف دھرنا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو مقدسات کی توہین کی جرات نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون ستار جمالی واجب القتل ہے ،اسے فوری طور پر پھانسی پر لٹکایاجائے ،شیعہ سنی، مسیحی رہنما

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close