اہم ترین خبریںپاکستان

گوجرہ،کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری پیش امام کی طالب علم سے زیادتی مقدمہ درج ، ملزم فرار

آئے دن پنجاب کے مختلف اضلاع سے ان بدکار مولویوں کے کرتوتوں کی داستانیں اخباروں اور خبروں کی شہ سرخیاں بن رہی ہیں

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے ملاغیر اخلاقی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ ملوث ہورہے ہیں، آئے دن پنجاب کے مختلف اضلاع سے ان بدکار مولویوں کے کرتوتوں کی داستانیں اخباروں اور خبروں کی شہ سرخیاں بن رہی ہیں، ایسا ہی ایک اور دلخراش واقعہ پنجاب کے علاقے گوجرہ میں پیش آیاجہاں تکفیری امام مسجد نے 16سالہ حافظ قرآن لڑکے سے زیادتی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اورپی ٹی آئی کے درمیان انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان، اسلامی تحریک کا انتظار

نواحی گاؤں 434ج ب میں محنت کش فلک شیرکے بیٹے محمد عثمان کو گاؤں کی مسجد میں حفظ کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران امام مسجد تکفیری وہابی مولوی محمد عاطف جٹ نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی استعماری قوتوں کا غلبہ ٹوٹ رہا ہے،طاقت کی ڈور امریکہ کے ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق متاثرہ طالب علم کو طبی معائنے کیلئے مقامی اسپتال لیجایاگیا جہاں طبی معائنے میں لڑکے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close