اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کا 12تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و عشق مصطفٰیؐ کے طور پرمنانے کا اعلان

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ملت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے شر پسند عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت اور ہفتہ عشق مصطفی کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے فروعی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے اور حکم قرآنی اور سیرت پیغمبر اکرم ؐ کا تقاضا ہے کہ امت محمدی کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے اور موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں رحمت اللعالمین کی سیرت و کردار سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی مسائل کے حل کے لئے امن، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ امت مسلمہ خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی عاشقان رسول ؐ ملک بھرمیں مل کر جشن عید میلاد النبیؐ منائیں، علامہ باقرعباس زیدی

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انتہاء پسندوں کی سازشوں اور کارروائیوں سے ملک کو بچانے کےلئے قومی یکجہتی اور اتحاد امہ ضروری ہے، ہم اس ملک میں وحدت کے بانیان میں سے ہیں، ملک کو مختلف سازشوں اور فتنوں سے نکالنے کےلئے اتحاد امت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین رسالتؐ کے خلاف آئی ایس او کا 14ربیع الاول کو فرانسیسی سفارتخانے پر احتجاج کا اعلان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ 57 اسلامی ممالک میں سے وطن عزیز پاکستان کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہم نے تمام مسلمہ اسلامی مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے تنظیمی شکل دینے میں کامیاب ہوئے لہذا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ملت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے شر پسند عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close