اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا سادات کےخلاف توہین آمیز زبان کا استعمال ،کروڑوں سادات عظام کی دل آزاری

سندھ کے راستے پورے برصغیر میں اسلام اسی نسل سادات کی بدولت پھیلا ، بنو امیہ اور بنو عباس نے سادات کی بزرگ ہستیوں کو بےدردی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں شہید کیا جن کی قبور اور مزارات آج بھی سندھ بھرمیں موجود ہیں ۔

شیعیت نیوز: عمران خان صاحب اپنے پالتو لوٹے حلیم عادل شیخ کی زبان کو لگام دیں، ایسا نہ ہوکہ پاکستان بھرمیں آباد سادات خود اس لینڈ گریبر اور قبضہ مافیا کہ سرغنہ منافق سیاستدان حلیم عادل شیخ کو سیدھا کردیں،حلیم عادل شیخ نے دنیا بھرمیں بسنے والےکڑوڑوں اولاد رسول اکرم ؐ کی توہین کرکے اپنے شجرہ ملعونہ ہونے کا ثبوت دیا ہے ، حلیم عادل شیخ کا بیان فقط مراد علی شاہ نہیں بلکہ ہر ایک سادات کی دل آزاری کا باعث بنا ہے ۔ حلیم عادل شیخ سادات کی توہین پر معافی مانگیں اور عمران خان ان کے اس متعصبانہ بیان کا فوری نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: الحشد الشعبی کی جانب سے داعش کی باقیات کے خلاف وسیع فوجی آپریشن کا آغاز

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے چکر میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سادات کرام اور اولاد رسولؐ کی بدترین توہین کرتے ہوئے انہیں نعوذباللہ بھگوڑا قرار دے دیا۔ حلیم عادل شیخ نے خود کو سب سے بڑا سندھی ثابت کرنے کیلئے کہاکہ میں راجھستان سے تعلق رکھتا ہوں میں سب سے بڑا سندھی ہوں مراد علی شاہ تم کون سے سید ہو؟ کیا ایران سے آئے یا عراق سےآئے یہ سید بھگوڑے سارے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پاکستانی بخشو حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کے منہ پر ایک اور زور دار تماچہ

حلیم عادل شیخ کو چاہیئے کہ اپنی اوقات میں رہیں۔ ہمیں مراد علی شاہ سے کوئی غرض نہیں لیکن حلیم عادل شیخ اپنی گندی سیاست کی خاطر پوری نسل سادات کو بھگوڑا کہتے ہوئے شرم کریں۔ سادات نے آکر اگر اس خطے میں اسلام کی تبلیغ نہ کی ہوتی تو یہ آج بھی اپنے پرکھوں کی طرح دفنانے کے بجائے جلائے جارہے ہوتے۔ یاد رہے کہ اس خطے میں آنی والی نسل سادات میں امیر کبیر سید علی ہمدانی (کشمیر) اور عبداللہ شاہ غازی سمیت کئی بزرگ اولیاء کرام کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں انتخابات نزدیک آتے ہی موسم کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا

سندھ کے راستے پورے برصغیر میں اسلام اسی نسل سادات کی بدولت پھیلا ، بنو امیہ اور بنو عباس نے سادات کی بزرگ ہستیوں کو بےدردی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں شہید کیا جن کی قبور اور مزارات آج بھی سندھ بھرمیں موجود ہیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close