مقبوضہ فلسطین

حماس کی عرب لیگ کے رکن ممالک بحرین کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل

شیعت نیوز: فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان نے عرب لیگ کے رکن ملکوں سے بحرین کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے عرب لیگ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارکان کو سینچری ڈیل کے امریکی منصوبے کے تحت بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں شرکت سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کانفرنس میں شرکت فلسطین کے بارے میں عرب لیگ کے فیصلوں اور قراردادوں کے منافی ہے۔

حماس کے ترجمان نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے بحرین اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ناپاک امریکی منصوبے سینچری ڈیل کے تحت بحرین اقتصادی کانفرنس، پچیس اور چھبیس جون کو منامہ میں ہو گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close