مقبوضہ فلسطین

حماس نےسیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کے موبائل ہیک کرلیے

شیعت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی حکام نے بھی حماس کی طرف سے سوشل میڈیا کےذریعے فوجیوں کے بارے میں معلومات کے حصول کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ حماس نے بہترین سائبرحملوں کے ذریعے سیکڑوں اسرائیلیوں فوجیوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے دشمن کو حیران وپریشان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو حماس کا انتباہ

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے اعتراف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوبصورت اور پرکشش لڑکیوں کی تصاویر پرمبنی اکائونٹس سے اسرائیلی فوجیوں کو دوستی کا پیغام بھیجا جاتا اور ’’فرینڈ ریکوسٹ‘‘ قبول کرنے کے بعد فوجیوں کو ’’ڈرٹی سافٹ ویئر‘‘ ڈائون لوڈ کرنے کو کہا جاتا تاکہ اس کے ذریعے حماس متعلقہ فوجی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرسکے۔

حماس نے اس حربے کی مدد سے نہ صرف اسرائیلی فوجیوں‌بلکہ دیگر اسرائیلی شہریوں کو بھی اپنے چنگل میں پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کی سوشل میڈیا کے ذریعے فوجیوں کو پھنسانے کی کوشش ناکام بنادی ہے جب کہ حماس کا دعویٰ کے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے اہم ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے بارے میں منافقانہ پالیسی جاری

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل جوناتھن کونریکس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حالیہ مہینوں میں درجنوں فوجیوں کے فون ہیک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہمیں معلوم ہوگیا کہ اس طرح کے حربے پیچھے کسی جنگجو گروپ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ یہ سب کچھ حماس کررہی ہے۔

کرنل کونریکس نے یہ بھی واضح کیا کہ حماس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوجیوں کو چنگل میں پھنسانے یہ تیسری کوشش ہے۔ اس سے قبل گذشتہ برس جولائی میں ایسی ہی ایک پیچیدہ مہم سامنے آئی تھی جس میں اسرائیلی فوجیوں کےموبائل فون اور دیگر معلومات کے حصول کی کوشش کی گئی تھی۔

کونریکس نے انکشاف کیا کہ حماس نے متعدد سماجی پلیٹ فارمز ، بشمول واٹس ایپ ، فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹیلیگرام کا استعمال کرتے ہوئے لڑکیوں کی تصاویر کی ڈی پی والی آئی ڈیز سے فوجیوں سے رابطہ کیا۔

ترجمان نے واضح کیا ایک آئی ڈی سے ایک خود کو ایک نئی تارک وطن خاتون ظاہر کرنے والے شخص نے کہا کہ اس کی عبرانی زبان کم زور ہے اور وہ سیکھنا چاہتی ہے۔ براہ راست کال کے بجائے وہ بعض اوقات یہ بہانہ کرتا کہ اسے سماعت میں دشواری ہے۔ اس لیے وہ صرف تحریری مکالمہ چاہتی ہے۔ اس دوران وہ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کرتا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ حماس کی سابقہ کوششوں کے مقابلے میں تازہ کوشش سوشل انجینئرنگ کی سطح بہت اونچی ، نفیس اور زیادہ مؤثر ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس کے عناصر سوشل میڈیا کے استعمال کی اپنی مہارت میں اضافہ کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے درج ذیل عبرانی ناموں کے ذریعے اسرائیل کی فوجی، سیاسی اور دیگر سرکردہ شخصیات کے موبائل ڈیٹا تک پہنچنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ ان میں سارۃ أورلوبا، ماريا يعۃ و فليفا، عيدن بين عِزرا، نوعا دنون، يعيل أزولاي، وريفہ ا أبوک سيس کے ناموں سے بنائی گئی آئی ڈیز شامل ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close