اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایم ایف کی اربوں ڈالر امدادکی خاطر زائرین کو ذلیل وسواکیا جارہاہے،علامہ حمید امامی

علامہ حمید حسین امامی کا کہنا تھا کہ زائرین کے لئے کوئی سہولیات نہیں، کوئی صاف پانی نہیں، بہت برے حالات ہیں

شیعت نیوز: علامہ حمیدحسین امامی نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کی امداد کی خاطر زائرین کو ذلیل ورسوا کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کی جانب سے تفتان باڈر پر زائرین کو پندرہ دن کیلئے صرف اس لئے روکا گیا کہ کورونا وائرس بیماری زیادہ سے زیادہ ہو جائے اور جلد از جلد آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت چاہتی ہے کہ جن زائرین میں کرونا وائرس نہیں وہ بھی کرونا کے شکار ہو جائیں، عظمیٰ بخاری

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میںشیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی کا کہنا تھا کہ زائرین کے لئے کوئی سہولیات نہیں، کوئی صاف پانی نہیں، بہت برے حالات ہیں۔ حکومت فوری طور پر زائرین کی مشکلات کا ازالہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ کے انتظامات ہی نہیں تھے، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہاکہ حکومت نے زائرین کی جس اندازمیں تذلیل کی اس کی مثال نہیں ملتی،حکومت خود اپنے اقدامات سے ملک میں کرونا کو پروان چڑھانا چاپتی ہے ۔ کرونا وائرس کی آڑمیں عالمی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کی امداد حکمرانوں کے پیش نگاہ ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: ہم سب ایک قوم بن کر کرونا کی وبا کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

یہ خبرلازمی پڑھیں: نا اہل حکومت تفتان بارڈر پر زائرین کی قیمتی جانوں سے کھلواڑبند کرے، علامہ موسیٰ رضاجسکانی

یہ خبرلازمی پڑھیں: صوبائی وزیر ناصرشاہ اور علامہ شہنشاہ نقوی کا سکھر قرنطینہ سینٹر کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close