اہم ترین خبریںپاکستان

آخری بار متوجہ کررہا ہوں! آغا حامد علی شاہ موسوی کاشیعہ ٹارگٹ کلنگ پرحکومت کو الٹی میٹم

آخر میں ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دی گئی قیمتی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔دہشتگردوں کے تن مردہ میں جان ڈال کر پاکستان کو ایف اےٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کامیا ب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تکفیری جماعتوں کی نفرت انگیز مہم اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ آخری بار متوجہ کررہاہوںوطن عزیز اور قومی اتحاد ویکجہتی کے خلاف ننگی دہشت گردی کو روکا جائے، ہمیں کسی بڑے اقدام پرمجبور نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، کالعدم سپاہ صحابہ ریاستی سرپرستی میں بےلگام، ایک اور شیعہ عزادار شہید

ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گستاخان رسول ؐ کیلئے زندہ باد کے نعروں سے عاشقان رسالت ؐ کے سرشرم سے جھک گئے ہیں، خارجیت کے خلاف شیعہ سنی ایک ہوچکے ہیں، حسینی اور یزیدی کی تفریق نمایاں ہوتی چلی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن شیعہ علمائے کرام کا رویت ہلال کمیٹی کا بائیکاٹ، یزید کےحامی مفتی منیب کے استعفیٰ کا مطالبہ

آغا حامد علی شاہ موسوی نے مزید کہاکہ ایام عزا میں جنگ وجدال کو حرام جانتے ہیں، سید الصابرین ؑ کے پیروکار ہونے ساتھ ساتھ نشان حیدر ؑ کے ورثہ دار بھی ہیں خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،کوہاٹ میں چند دنوں میں تین عزاداروں اور کئی سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امارات ، بحرین اور اسرائیل کے مابین معاہدہ عالم اسلام کے مفادات کے خلاف استکباری طاقتوں کا گٹھ جوڑہے، علامہ راجہ ناصرعباس

آخر میں ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دی گئی قیمتی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔دہشتگردوں کے تن مردہ میں جان ڈال کر پاکستان کو ایف اےٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کامیا ب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close