اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تبلیغی جماعت کے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل سے کرونا وائرس پھیلا، حامدرضا

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اتحاد، یکجہتی، موثر منصوبہ بندی اور ہمت و حوصلے کے ہتھیاروں سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے

شیعت نیوز: قائد اہل سنت ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چینی اور آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کیخلاف فرد جرم ہے، رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیئے گئے افراد کو سخت ترین سزائیں دی جائیں، حکومتی شخصیات کا سخت احتساب کر کے نئی مثال قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومتی شخصیات کو بچایا گیا تو عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو جائے گا، تبلیغی جماعت کے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل سے کرونا وائرس پھیلا، یہ مسلمہ حقیقت ہے۔ تبلیغی جماعت سمیت کوئی مقدس گائے نہیں، قوانین کی پابندی ہر جماعت اور ہر فرد کیلئے لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے وابستہ تمام افراد اپنی دو ماہ کی تنخواہ کرونا فنڈ میں جمع کروائیں، راشن کی تقسیم کے عمل کو شفاف اور سادہ بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی سطح پر کورونا کے متاثرین کی درست معلوم میسرنا ہوناسوالیہ نشان ہے، علامہ ساجد نقوی

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے دینی طبقہ حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، دینی طبقے پر بلاوجہ تنقید کرنیوالے دین بیزار ہیں، دینی طبقہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم افسوسناک ہے، مساجد کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، راشن تقسیم کرنیوالے تمام افراد اور تنظیمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کی تصاویر بنانے پر پابندی عائد کی جائے، اس وقت اخوت و قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، قوم کو خوف، مایوسی اور ہیجان سے نکالنے کیلئے مہم شروع کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: لیّہ کے مزید 10 تبلیغی جماعت کے افراد میں کورونا کی تصدیق کل تعداد 17ہوگئی

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اتحاد، یکجہتی، موثر منصوبہ بندی اور ہمت و حوصلے کے ہتھیاروں سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے، بہت جلد زندگی پھر سے مسکرائے گی، موجودہ صورتحال نے دنیا بھر میں سرمایہ دارانہ نظام کی ناکامی ثابت کر دی ہے، دنیا کو نئے انسانیت نواز نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکی انسانیت کو اللہ کی طرف رجوع کرنا ہو گا، رجوع الی اللہ ہی ہر دکھ کی دوا اور ہر مسئلے کا حل ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close