پاکستان

مسلم فوجی اتحاد دہشتگردی نہیں ایران کیخلاف ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کا امریکی صدر کے سامنے فدویانہ کردار شرمناک ہے، ٹرمپ اسلحہ بیچنے اور امت میں نفاق کے بیج بونے سعودی عرب گیا تھا، طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو پھانسی دی جائے، ریاض کانفرنس میں نواز شریف کو تقریر کا موقع نہ ملنے سے پاکستان کی سبکی ہوئی ہے، ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی مسلم فوجی اتحاد دہشتگردی نہیں ایران کیخلاف ہے، ریاض کانفرنس میں ایران نہیں اسرائیل کیخلاف بات ہونی چاہیئے تھی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ریاست کو غریب عوام کیلئے سوتیلی ماں بنا دیا ہے، نئے بجٹ میں ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کا بجٹ بڑھانے کی بجائے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ حامد رضا نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست بنا لیا ہے، اسلامی نیٹو کا مقصد ایران کے خلاف مورچہ بندی ہے اس لئے راحیل شریف مسلم عسکری اتحاد سے الگ ہو جائیں، ہمارے حکمران پاکستان مخالف عالمی سازشوں کا حصہ بن چکے ہیں، جے آئی ٹی پاناما معاملے کو گول نہیں کرسکتی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close