اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

یمن کے نہتے مسلمان اب طاقتور ہوچکے ہیں اور اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

دنیا اب سمجھ چکی ہے کہ حرمین شریفین کو کوئی خطرہ مسلمانوں سے نہیں ہے بلکہ ان نام نہاد قابض حکمرانوں سے ہے

شیعت نیوز: سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمورصاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اسلام کسی بے گناہ پر حملہ کرنے کا حکم دے؟ ہمارے حکمرانوں کو بھی سوچنا چاہیئے کہ ایسے ممالک کا ساتھ نہ دیں جو اسلام کو مسخ کرنے کے درپے ہے، بلکہ ہمیں مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیئے۔

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یمن کے نہتے مسلمان اب طاقتور ہوچکے ہیں اور اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی حقیقت کی بجائے مصلحت کا شکار ہے۔ہماری خارجہ پالیسی مظلوم کیساتھ نہیں بلکہ مفادات کیساتھ ہے، ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہماری امداد نہ بند ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج کے ” نصر من اللہ ” آپریشن میں 500 سے زائد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی 2000 گرفتار

انہوں نے کہاکہ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، جب سعودی عرب یمن کو تباہ کرے گا، شادی، جنازے، ہسپتال، سکول، بازار محفوظ نہیں ہوں گے تو یمن کے حوثی بھی اپنا دفاع کریں گے۔

دنیا اب سمجھ چکی ہے کہ حرمین شریفین کو کوئی خطرہ مسلمانوں سے نہیں ہے بلکہ ان نام نہاد قابض حکمرانوں سے ہے، جو حرمین شریفین کی آڑ میں دنیا میں اسلام کی غلط ترجمانی کر رہے ہیں۔

دنیا کا ہر مسلمان حرمین شریفین کے تقدس کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن آل سعود کی حفاظت کرنا مسلمانوں کا کام نہیں ہے، جب آپ کسی ملک کی املاک کو نقصان پہنچائیں گے تو آپ کو جواب بھی ملے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close