مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا غزہ میں سردار قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ

تعزیتی کیمپ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں تنظیموں کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی

شیعت نیوز :فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں لگائے تعزیتی کیمپ پر موجود حماس کے رہنماؤں اور فلسطینی عوام نے سردار قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی عظیم شھید قدس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر فلسطینی استقامتی گروہوں کا ردعمل

اطلاعات کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ شھید قاسم سلیمانی سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں حماس کے لیڈروں اور عام فلسطینی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :عراقی سیکیورٹی فورسز امریکی تنصیبات سے دور ہو جائیں، کتائب حزب اللہ کا انتباہ

زرائع کے مطابق شھید قاسم سلیمانی کے تصاویرغزہ شہر میں حماس کے ایک گمنام شہید کے یادگاری پارک قائم کئے گئے کیمپ میں رکھی گئیں تھیں۔ اس موقع پر تعزیتی کیمپ میں تحریک آزادی قدس کے حوالے سے متحرک مختلف فلسطینی تنظیموں کی قیادت اور کارکنان سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :شہید جنرل قاسم سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ تحریک انصار اللہ

اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کوشہید قدس قرا ردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس بھیانک عمل کی بھاری اور ناقابل یقین قیمت ادا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی فضاءاللہ اللہ اکبر ۔۔۔۔۔امریکا شیطان الاکبر کےنعروں سے گونج اٹھی

حماس رہنماؤں نے بغداد ایئرپورٹ حملے شیطان بزرگ امریکی کی ننگی جارحیت اور منظم دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے اس وحشیانہ فعل سے خطے میں جاری تنازعات مزید گھمبیر شکل اختیار کرسکتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کے تمام تر نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close