اہم ترین خبریںپاکستان

ہنگومیں کالعدم جماعتوں کی شرانگیزی،ایم ڈبلیوایم کے وفداور مشران کی سید واجد بخاری سے ملاقات

وفد نے ہنگو میں محرم الحرام کے دوران تکفیری جماعت کی جانب سے علاقائی امن وامان کے خلاف حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب
سید اسدعباس نقوی کی سربراہی میں ہنگو کے مشران نے وفدکی صورت میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر سید ذلفی بخاری کے والد سید واجد بخاری سے اہم ملاقات کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر، زائرین،مسنگ پرسنزاور گلگت بلتستان کے ایشوزپر علامہ راجہ ناصرعباس کی صدرمملکت سے ملاقات

وفد اور سید واجد بخاری کے درمیان کے پی کے اور خصوصا ہنگو کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ وفد نے ہنگو میں محرم الحرام کے دوران تکفیری جماعت کی جانب سے علاقائی امن وامان اور شیعہ سنی وحدت کے خلاف حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ اقبال بہشتی ،علامہ ارشاد علی ، جناب حسینی صاحب ،ملک عرفان علی ایڈوکیٹ، سید ابن علی شیرازی اورسید محسن شہریار بھی موجود تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close