اہم ترین خبریںپاکستان

ہنگو،پولیس ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر کالعدم سپاہ صحابہ کی مسلح شیعہ کافر ریلی، ریاست خاموش

واضح رہے کہ پاکستان کو ایک منظم سازش کے تحت امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سےفرقہ وارانہ منافرت کی آگ میں جھونکا جارہاہے

شیعیت نیوز: پاکستان کے سب سے پولیس ٹریننگ سینٹر PTCہنگوکے نزدیک ملک دشمن کالعدم تکفیری وہابی جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی نام نہاد عظمت صحابہ واہل بیت ؑ ریلی کا انعقاد، کھلے عام بھاری اور ممنوعہ اسلحے کی نمائش ، کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے ، پولیس ہیڈ کوارٹر کی انتظامیہ سمیت، صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بننے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب کی سرپرستی میں ٹی ایل پی کے دہشتگردوں کی مسجد وامام بارگاہ علی رضاؑ پر فائرنگ،علامہ شہنشاہ نقوی کےخلاف گھٹیا زبان کا استعمال

تفصیلات کے مطابق سعودی ریالوں کے عیوض کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کلاشنکوف بردار مسلح دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے بھرے بازار میں پولیس ٹریننگ ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر ریلی نکالی اور ببانگ دہل ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الباکستانیوں کو کافرکافر شیعہ کافر کے چکرمیں لگا کر پہلے آلِ النہیان اور اب آلِ الخلیفہ آلِ یہود کے بھائی بن گئے

مسلح تکفیری دہشت گرد سرعام پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے مسلک شیعہ مکتب فکر کے خلاف کافر کافر کے نعرے لگاتے رہے ، فضاءمیں کلاشنکوفیں لہراتے رہے لیکن افسوس نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بننے یہ سارا منظر دیکھتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لال مسجد کے برقعہ پوش مفرورمولوی کی یزید لعین کی حمایت کےبعدقائد اعظم کےخلاف بکواس

واضح رہے کہ پاکستان کو ایک منظم سازش کے تحت امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سےفرقہ وارانہ منافرت کی آگ میں جھونکا جارہاہےاور ہمارے ریاستی اداروں کو پاکستان کے سب سے بڑے پولیس ٹریننگ سینٹر PTCہنگو سے چند قدم کے فاصلے پر ملک دشمن قوتوں کی شرپسندی اور اسلحے کی نمائش دکھائی نہیں دے رہی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close